پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی

21

لاہور: بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم کل صبح واہگہ بارڈرز کے راستے، براستہ امرتسر چنائی روانہ ہوجائےگی۔ہیڈکوچ شہناز شیخ کو تاحال بھارتی ویزا جاری نہیں ہوسکا۔3اگست سے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی بھارت کے شہر چنائی میں کھیلی جا ئے گی۔ اس میں چھ ٹیمیںجاپان، چین، کوریا، ملائیشیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ لاہور میں چھ ہفتوں کے کیمپ میں پاکستانی ٹیم اس ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شامل ہے۔ کوچز ریحان بٹ اور محمد ثقلین کو یقین ہے کہ ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں