بہترین بیٹر کوہلی نہیں بابر اعظم، ننھے مداح کا نعرہ

20

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں کیا جاتا ہے اور بابر اعظم کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔بابر کے ایک ایسے ہی ننھے بھارتی مداح کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی بچے نے بہترین بیٹر کے طور پر ویرات کے بجائے بابر اعظم کا انتخاب کیا۔وائرل ویڈیو بھارتی ٹی وی شو ’ الٹا فلٹا ‘کی ہے جس میں میزبان سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور نکل مہتا کی جانب سے ننھے مداح سے دنیا کے بہترین بلے باز سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب بچے نے’ بابر اعظم ‘کا نام لیا۔
بھارتی مداح کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کے نزدیک دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، وہ واقعی سب سے بہترین ہیں۔بچے کے جواب پر عرفان پٹھان نے بچے کو حیرت سے دیکھا اور پھر بچے کو بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نمبر ون کیوں؟ ویرات کوہلی نمبر ون کیوں نہیں؟جس پر ننھے بھارتی مداح کا کہنا تھا کیونکہ بابردنیا کے بہترین بیٹر ہیں، بھارتی بچے کے جواب نے عرفان پٹھان کو بھی لاجواب کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں