چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں اہم درخواست۔۔فوری سماعت کی استدعا

imran-khan-and-supreme-court-of-pakistan 29

سپریم کورٹ : عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کی کاروائی رکوانے کیلئے اپیل دائر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائی کورٹ کی جانب سے دائرہ اختیار پر حتمی فیصلے تک جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرائل روکا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عدالت کے دائرہ اختیار پر پہلے فیصلہ ہونا ضروری ہے، چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کاروائی سے نہیں روکا، حکم امتناع نہ دینے سے ٹرائل کورٹ میں سماعت مکمل ہو جائے گی، ٹرائل مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیلیں غیر موثر ہو جائے گی، ہائیکورٹ کو حکم امتناع پر منظور یا مسترد کا آرڈر کرنا چاہیے تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے، ٹرائل کورٹ کو کاروائی آگے بڑھانے سے روکا جائے، چیئر مین تحریک انصاف نے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں