راولپنڈی بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان۔۔کیا کھویا کیا پایا؟

rawalpindi-board 32

راولپنڈی :راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، راولپنڈی بورڈ کے مطابق سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 16 ہزار 656 امیدواروں داخلہ بھجوایا، 1 لاکھ 15 ہزار 541 امیدوار امتحان میں شامل جبکہ 26 ہزار 173 ناکام رہے، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 89184 امیدوار کامیاب ہوئے، میٹرک کے سالانہ امتحان میں 58457 طلباء جبکہ 57084 طالبات شامل ہوئی، 89904 ریگولر جبکہ 25637 امیدوار پرائیوٹ طور پر شامل ہوئے، 1058 امیدوار سالانہ امتحان سے غیر حاضر رہے، طلباء کی شرح کامیابی 71 اعشاریہ 42 جبکہ طالبات کی شرح کامیابی 83 اعشاریہ 11 رہی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں