باجوڑ کے علاقے شنڈے موڑ پر نادرا آفس کے قریب دھماکا ہوا، دھماکا جے یو آئی کے کے ورکرز کنونشن میں ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 35افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 150سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکے کے مقام پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے میں گھیرے میں لے لیا۔آر پی او کے مطابق بظاہر دھماکہ خودکش لگتا ہے، دھماکا کنونشن کے اسٹیج کے قریب ہوا. مشیر امور کشمیر کا باجور میں جمیت علماء اسلام ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مزمت کی، باجوڑ میں جےیوآئی کے جلسے میں بم دھماکے پر وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے شدید ردعمل کا اظہار کیا، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے صوبائی نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زخمیوں کو ائیر ایمبولینس کے زریعے پشاور منتقل کیا جائے، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا باجوڑ حملے میں جےیوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، باجوڑ جلسے میں بم دھماکے پر جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اظہار افسوس کیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کی،
جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکہ، 35افراد جاں بحق، 150سے زائد زخمی، اعلیٰ شخصیات کا اظہار افسوس
