اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر کرکٹ جرنلسٹ عمر فاروق کالسن کو پی سی بی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کا ہیڈ مقرر کردیا ہے جو 31جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی نامور ویب ساٹ کرک انفو سے وابستہ عمر فاروق کالسن نے پی سی بی کی پیشکش قبول کر لی ہے جنہیں سمیع الحسن برنی کی جگہ میڈیا ڈپارٹمنٹ کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے۔ عمر فاروق کالسن کے نام کی با ضابطہ منظوری پی سی بی منیجمٹ منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دی۔ عمر فاروق کالسن31جولائی سے باضابطہ طور پر پی سی بی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
عمر فاروق کالسن،پی سی بی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ ہیڈ مقرر
