سپریم کورٹ کا حکم موصول۔۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کچھ دیر بعد

imran Khan appear JIT 27

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے آرڈر کی کاپی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہو گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کچھ دیر بعد ہونے کا امکان ہے، چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت سپریم کورٹ کا آرڈر آنے تک ملتوی کر دی تھی،چیف جسٹس عامر فاروق توشہ خانہ فوجداری کیس میں اپیلوں پر سماعت کرینگےچیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہےٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیس ناقابلِ سماعت قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی سیشن عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں