پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ، بی سی سی آئی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

18

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)نے پاک بھارت ورلڈکپ میچ کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی کیونکہ 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہندو مذہب کا تہوار نوراتری شروع ہورہا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے بی سی سی آئی کو سفر کے پروگرام میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل گیم کی وجہ سے ہزاروں شائقین کے احمد آباد پہنچنے کی توقع ہے جس سے سیکیورٹی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔دوسری جانب اگر ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ ری شیڈول کرکے 14 اکتوبر کو کیا جاتا ہے تو گرین شرٹس کو 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ کے فوری بعد احمد آباد پہنچے گا جبکہ ٹیم کو صرف ایک روز ٹریننگ کرنے کا موقع ملے گا۔دوسری طرف بھارتی ٹیم اپنا میچ 11 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف کھیلے گی بعدازاں انکے پاس ٹریننگ کرنے کا موقع موجود ہوگا۔بھارتی بورڈ میگا ایونٹ کے انتظامات کو فائنل کرنے کیلئے ورلڈکپ ورکنگ گروپ بنارہا ہے جس میں صدر راجر بنی کے علاوہ سکریٹری جے شاہ سمیت پانچ ارکان شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ ری شیڈول کرنے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم بورڈ کو تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں