کولمبو ٹیسٹ، پاکستان کاپلڑابھاری

28

کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو آئی لینڈرز 301 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز ڈکلئیر کردی، محمد رضوان نے نصف سینچری اسکور کی جبکہ آغا سلمان 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 11، دنیش چندیمل ایک رنز بناکر بناکر آؤٹ ہوئے۔ انجیلو میتھیوز 10 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی چاروں وکٹیں نعمان علی نے حاصل کیں۔سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ڈبل سیچری اسکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 39 جبکہ سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 14 رنز بناکر ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بولر دلشان مادو شناکا ٹیم میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم میں اسیتھا فرنینڈو کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں