مہنگائی کا جن بے قابو۔۔ آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں سب کچھ مزید مہنگا

Islamabad-Bazar 41

مہنگائی کا جن بے قابو ،،، آلو، پیاز، ٹماٹر، دالوں اور انڈے سمیت 20 اشیا ضرویہ کے نرخ مزید بڑھ گئے، مہنگائی کی شرح میں 3اعشاریہ 73 فیصد اضافہ سے مجموعی شرح 30 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔ملک میں جاری مہنگی کی لہر تھم نہ سکی ،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 73 فیصد اضافے کے بعد سلانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 29.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے، لہسن 11 روپے اور زندہ مرغی 7 روپے فی کلومہنگی ہوئی،، آلو، پیاز 2٫2 روپے فی کلو، دال ماش، دال مسور 1٫1روپے فی کلو اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر 103 روپے مہنگا ہوا جبکہ انڈے کی قیمت میں 13 روپے درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران چینی، آٹے، گھی،کوکنگ آئل اور کیلے سمیت 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں