صاحبزادہ حامد رضا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا بھی تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہودی ایجنٹ وہ ہے جس کے دور میں پہلی مرتبہ مولوی اجمل نے اسرائیل کا دورہ کیا اور واپس آکر نواز شریف کو رپورٹ کیا، ابھی بھی آپ کو بتا دوں کہ جب آپریشن رجیم چینج کے کردار سامنے آئیں گے تو اس کے پیچھے بھی اسرائیل کا ہاتھ نکلے گا۔ نواز شریف کی اسرائیلی لابی کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات سے کوئی بندہ انکار نہیں کر سکتا، بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو میں یہاں بیان نہیں کر سکتا۔ مجھے 9مئی کے حملے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تو میں نے صاف کہا کہ میں رانا ثنا اللہ کی غنڈہ فورس کو گرفتاری نہیں دوں گا۔ مجھے اپنی فوج پر اعتبار ہے فوج مجھے گرفتار کرے فوج کہے گی میں مجرم ہوں میں اپنا وکیل بھی نہیں کروں گا مجھے سزا دیں میں وہ سزا بھگتوں گا۔۔
عمران خان کو ہٹانے کی وجہ کیا؟ صاحبزادہ حامد رضا کا اہم انکشاف
