توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی؟

tosha-khana-imran-khan 24

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس سماعت جج جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سماعت ہوئی، چیرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائرکی گئی، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ سیکیورٹی کے انتظامات کرنا تو سیکیورٹی اداروں کا کام ہے، اب تک توشہ خانہ کیس کی 37 سماعتیں ہوچکیںچیرمین پی ٹی آئی اب تک صرف تین بار عدالت پیش ہوئے،ایک بار چیرمین پی ٹی آئی گرفتار تھے اور دوسری ایک بار عدالت سے باہر حاضری مارک ہوئی،چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کا کام صرف استثنا کی درخواستیں دائر کرنا ہے،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ آج آخری بار درخواست استثنا دائر کی، پیر تک ملتوی کردیں، ہمیں کل کا تفصیلی فیصلہ بھی نہیں ملا، چیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ میٹنگ بھی ہے، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ کیا آپ کی کمٹمنٹ ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی پیر کو پیش ہوں گے؟ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں وکیل ہوں، میں کمٹمنٹ نہیں دے سکتا، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کیا آپ کو چیرمین پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں ؟ وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ ہم چیرمین پی ٹی آئی کے احکامات پر چلتے ہیں، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو ہر پیشی پر عدالت پیش ہونا ہے، میں پیر تک سماعت ملتوی کردہاہوں لیکن چیرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے حوالے سے کیوں کمٹمنٹ نہیں دے رہے؟ اتنی بھی کمٹمنٹ نہیں کرسکتے کہ 31 جولائی کو چیرمین پی ٹی آئی کا بیان ریکارڈ کروائیں گے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں