پیپلز پارٹی کے ساتھ بڑا ہاتھ۔ زرداری کسی کو نہیں بتا رہے کیا ہوا؟ اہم انکشافات

shahbaz-sharif-and-asif-zardari 48

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے ساتھ ن لیگ نے بڑا ہاتھ کر دیا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو کچھ یقین دہانیاں کروائی گئی تھی کہ انتخابات سے قبل پاکستان کے مختلف صوبوں سے اہم شخصیات ن لیگ کے توسط سے پیپلز پارٹی میںشامل ہوں گی تاہم ایسا کچھ نہ ہوا، خیبرپختونخوا میں تین ایم پی ایز پیپلز پارٹی میں آرہے تھے تاہم اچانک وہ پرویز خٹک کی پارٹی میں چلے گئے، ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے مقابلے میں ایک بڑا سیاسی اتحاد بننے جارہا ہے جو کہ آصف زرداری کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، ن لیگ چاہتی ہے نگراں وزیراعظم ایسا شخص بنے جو اسی سال الیکشن کروا دے، اسی طرح پیپلز پارٹی کےساتھ ن لیگ کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو اور ان کےساتھی الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے وہ وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا، پنجاب میں پی ٹی آئی کے لوگ پیپلز پارٹی میں جانے کے بجائے استحکام پارٹی میں چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں