نیب کی پھرتیاں۔۔پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کی سزا۔۔پرویز الٰہی مونس الٰہی کے گرد گھیرا تنگ کرنیکا فیصلہ

Moonis-elahi-pervaiz-elahi-NAB 32

نیب جس نے تمام حکومتی عہدیداروں کے کیسز میں‌انہیں کلین چٹ دے دی وہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائیوں میں انتہائی پھرتیاں دکھا رہا ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے منی لانڈرنگ سمیت نیب کے تمام کیسز میں انہیں کلین چٹ دے دی گئی منی لانڈرنگ کے وہ کیسز جن میں تمام ثبوت موجود تھے عدالت میں انہیں چھپا دیا گیا.. اب انتہائی تیزی سے کام کر تے ہوئے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف کیسز بنانے کےلئے ثبوت ڈھونڈے جارہے ہیں . نیب نے ملک بھر کے اداروں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ، پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، نیب کا چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیب نے ملک بھر کے اداروں سے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ،پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں، نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کردی ،نیب نے چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز، ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا، چوھدری پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کر لیا، چودھری پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں