خواجہ آصف کے نازیبا بیان پر فرخ حبیب کا ردعمل

khawaja-asif-and-farrukh-habib 23

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حیرانگی ہوئی کہ خواجہ آصف کے نازیبا بیان پر وہاں بیٹھی شیری رحمان ہلکا ہلکا مسکراتی رہی، جماعتی وابستگی سے ہٹ کر باقی خواتین پارلیمئنٹرینز نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟ یہ وہی شخص جو امریکہ میں مغربی لباس پہن کر خود کو لبرل کہہ رہا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسا اخلاق سے گرا ہوا شخص ہے جو متعدد بار اسمبلی کے فلور پر خواتین کے بارے اخلاقیات سے گری ہوئی بدزبانی کرچکا ہے پہلے بھی اس نے شیری مزاری سے متعلق گھٹیا گفتگو اس اسمبلی کے فلور پر کی تھی یہ وہی ہی شخص جو امریکہ میں ایک فورم پر ویسٹرن لباس پہن کر اپنے آپکو لبرل کہہ رہا تھا اور اندر سے اس تنگ نظری اور غلیظ سوچ کا اظہار بار بار خواتین پر حملہ کرکے کرتا ہے۔ایسی منافقت پر کوئی شرم ہے کوئی حیا ہے؟ حیرانگی اس بات پر ہوئی پیچھے بیٹھی شیری رحمان ہلکا ہلکا مسکرانے کی بجائے اور جماعتی وابستگی سے ہٹ کر دیگر خواتین پارلیمئنٹرینز نے اس شخص پر احتجاج کیوں نہیں کیا؟ اسی شخص کے حکم پر عثمان ڈار کی والدہ پر سیالکوٹ کی پولیس نے حملہ کیا تھا۔ یاد رہے وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ یہ اس شخص کی باقیات رہ گئی ہیں جس نے چیف آف سٹاف کو اپنا باپ کہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات بھی بھی موجود ہیں۔ایسی باتیں کرتے تھوڑی شرم تھوڑی حیا ہونی چاہیے، اس بات کا حامی ہوں کہ قانون سازی کا عمل ضرور فالو ہونا چاہیئے، جب اس شخص نے قانون سازی کی، اسمبلیاں تحلیل کیں اس وقت انہیں شرم نہیں آئی، پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔ جن لوگوں کی تاریخ بھیانک ہو، وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔یہ خواتین ہیں اگر میں نے جواب دیا تو کہیں گی ہم خواتین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں