سعود شکیل کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے اپنے پہلے 7 ٹیسٹ میچوں میں سے ہر ایک میں 50+ کا اسکور بنایا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبلے بازسعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ میچوں میں سے ہر ایک میں 50+ کا اسکور بناکر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔
کولمبو میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میںسعود شکیل نے 57 رنز بناکرتاریخ ساز کارنامہ سر انجام دے دیا۔ وہ ابتدائی 7 ٹیسٹ میچوں میں 50 یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے والے پہلے بلےباز بن گئےہیں۔سعود شکیل نے96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائےاور جس میں 2 سینچریاںاور 6 ففٹیز شامل ہیں۔
لمحہ فخریہ ! سعود شکیل نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی
