چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں القادر ٹرسٹ کی حقیقت بیان کر دی۔ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ علی ریاض ملک کے ساتھ £190 ملین کے NCA کے تصفیے کے مطابق، اس میں برطانیہ کی ایک پراپرٹی، 1 ہائیڈ پارک پلیس، لندن W2 2LH شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 50 ملین پاؤنڈ ہے۔وہ جائیداد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی تھی جسے علی ریاض ملک نے 2016 میں دو گنا قیمت پر خریدا تھا۔2020 میں این سی اے اور ملک ریاض ڈیل کی نیب نے خود تحقیقات کی اور انکوائری بند کر دی گئی۔القادر کیس صرف مجھے نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا، اس کی کبھی کوئی بنیاد نہیں تھی۔نیب کو واقعی جس چیز کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے وہ ہے حسن شریف کے ایک ہائیڈ پارک اپارٹمنٹ کی علی ریاض ملک کو دوگنا قیمت پر فروخت، جو واضح طور پر ‘شریف خاندان کی جانب سے ممکنہ کک بیک’ کی طرف اشارہ کرتا ہے کیونکہ یہ پاناما پیپرز کے انکشافات کے وقت فروخت کیا گیا تھا۔نواز شریف وزیراعظم تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف القادر ٹرسٹ کیس ۔۔کڑیاں پانامہ پیپرز سے جاملی۔ملک ریاض ، نواز شریف گٹھ جوڑثابت
