آج کی بازی خان جیت گیا۔۔حکومت ہاتھ ملتے رہ گئی

Imran-khan-in-zaman-park-worker 26

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے تمام تر حکومتی ہتھکنڈے تاحال ناکام دکھائی دے رہے ہیں، آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سپریم کورٹ اور اس کے بعد احتساب عدالت ، توشہ خانہ کیسز میں پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 31 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ،احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی احتساب عدالت اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہو گئے، جج محمد بشیر نے سلمان صفدر سے استفسارکیا کہ خواجہ حارث صاحب کہاں ہیں؟وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق خواجہ حارث سپریم کورٹ تھے اور سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ جائیں گے،عدالت نے استفسارکیا کہ خواجہ حارث صاحب آئیں گے یا نہیں؟عدالت نے خواجہ حارث کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی دوسری جانب بشری بی بی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
سپریم کورٹ، توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کی تو دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کو پابند بھی کیا کہ توشہ خانہ سے متعلق تمام درخواستوں کا جلد فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا، سپریم کورٹ نے کیس دونوں فریقین کی رضامندی سے نمٹا دیا،وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار اور جج ٹرانسفر کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
جس کے بعد حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےلئے اب تک کئے گئے تمام حربے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ اس طرح آج کی بازی چیئرمین تحریک انصاف جیت گئے ، عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے ہاتھ ملتے رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں