سپریم کورٹ، توشہ خانہ فوجداری کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کر دی، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی، سپریم کورٹ نے کیس دونوں فریقین کی رضامندی سے نمٹا دیا،وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار اور جج ٹرانسفر کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں حکم ٹرائل کورٹ کو کیسے کردیں ؟ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پر امید ہیں کہ ہائیکورٹ توشہ خانہ سے متعلق چیرمین پی ٹی آئی کی دیگر تمام درخواستوں کو کیس کے ساتھ سنے گی ، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کے حوالے دیگر تین درخواستیں بھی دائر کررکھی ہیں ہائیکورٹ تمام مقدمات میں نوٹسز تو جاری کرتی ہے لیکن حکم امتناعی نہیں دیتی کیس دوسرے جج کو منتقل کرنے اور ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار کے خلاف تین درخواستیں ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ،جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے نے کیس ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کیا تھا،مجھے امید ہے آپ مکمل تیاری سے آئے ہیں ، خواجہ حارث نے کہا کہ ہماری طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو درخواستیں التواء کا شکار ہیں ، جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ آپ نے ان درخواستوں کا زکر اس درخواست میں کیا ہے؟ جس پر خواجہ حارث نے بتایا کہ میرے کیس کی بنیاد ہی یہی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ اپنی ان درخواستوں کے نمبر بتائیں، خواجہ حارث نے درخواستیں کے نمبر اور متن پڑھ کر سنایا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں ہائیکورٹ دونوں اپیلوں پر فیصلہ کرے، خواجہ حارث نے کہا کہ جی بلکل ہم چاہتے ہیں انکا فیصلے ہوں، ہائیکورٹ کو تمام درخواستوں پر فیصلے کا حکم دے دیا۔
توشہ خانہ کیس۔۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف نہ مل سکا..ہائیکورٹ فیصلہ کرے،سپریم کورٹ کا حکم
