سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکی، صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تو قاضی فائز عیسی کو جانتا بھی نہیں تھا،میری تو جسٹس فائز عیسی سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی،ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا،صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا تھا؟جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے؟
جسٹس قاضی فائز عیٰسی کےخلاف ریفرنس بھیجنے والا کون؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتا دیا
