سائفر معاملہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کو کیا بتایا؟

FIA-imran-khan-PTI-Cypher 19

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم سائفر کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے چیرمین پی ٹی آئی دو کھنٹے کی تاخیر کے بعد ہیڈ کوارٹر پہنچے، تحقیقات میں سائفر آڈیو لیک سوالات کئے گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے،وہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں تقریباً 2 گھنٹے موجود رہے۔چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفرکیس میں ایف آئی اے کی مشترکہ انکوائری ٹیم نے پوچھ گچھ کی تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان سے محتلف سوالات کیے ۔چیرمین مین پی ٹی آئی سے سائفر پر آڈیو لیک اور پرنسپل سیکرٹری عظم خان کے بیان پر بھی سوالات کئے گئے انکوائری ٹیم کی پوچھ گچھ کے بعد وہ ایف ا?ئی اے ہیڈکوارٹر سے واپس روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے بیان کے بعد ایف ا?ئی اے نے سائفر تحقیقات کیلئے عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھاکہ سائفر سیاسی مقاصد کیلئے پری پلان ڈرامہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں