توہین الیکشن کمیشن کیس ..عمران خان پر فرد جرم عائد کرنےکا فیصلہ

Imran-khan-Election-Commission 20

توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیے کہ آج چیئرمین تحریک انصاف پر پر فرد جرم عائد کرنی ہے۔جس پر سابق وزیراعظم کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ وہ آج پہلی بار پیش ہوئے ہیں اور ان کے پاس ریکارڈ نہیں۔ممبر حیبر پختونخوا نے ریمارکس دیئے کہ فائل اور ریکارڈ دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی اور کیس کی سماعت دو اگست تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں