جج نے توشہ خانہ کیس کی کوریج سے روک دیا۔۔صحافیوں کا داخلہ بند

tosha-khana-imran-khan 28

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا معاملہ ، توشہ خانہ کیس کی سماعت جاری ،الیکشن کمیشن کے وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہیں تاہم ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے میڈیا کا کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی ، جج ہمایوں دلاور نے بغیر کسی نوٹس یا فیصلے پر پابندی لگائی ایس پی ظہیر کی جانب سے جج ہمایوں دلاور کا پیغام میڈیا کو پہنچایا گیا کہ کمرہ عدالت داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہےدوسری جانب جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں سے بات کرنے سے بھی انکارکر دیا، ایس پی ظہیر نے پیغام دیا کہ صحافیوں سے کہیں سیشن جج سے اجازت لے کر آئیں،اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، گزشتہ روز جج ہمایوں دلاور نے میڈیا نمائندگان کو کیس کی کوریج کیلئے کمرہ عدالت داخلے کی یقین دہائی کروائی گئی آج بغیر کسی وجہ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں