لاہور: معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی کیلئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ‘محنت اور میرٹ ہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی صرف محنت سے ہی ملتی ہے اس لئے اس شعبے میں نئے آنے والوں کو شارٹ کٹ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ نیلم نے بتایا کہ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔ نیلم منیر نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے شوبز کے نامور سٹارز بھی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی جلد پاکستانی فلمیں ڈراموں کی طرح دنیا بھر میں اپنا لوہا منوالیں گی۔
شوبز میں شارٹ کٹ، نیلم نے کامیابی کا راز کھول دیا
