انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے رابطہ۔۔۔ افغانستان کے حوالے سے اگلا قدم کونسا؟

antony-blinken-bilawal-bhutto 17

پاک، امریکہ وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے تفصیلات جاری کر دی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ہم منصب بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا، امریکی وزیر خارجہ نے پاک، امریکہ مفید شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا، سیکرٹری بلنکن نے پاکستانی عوام کے ساتھ امریکہ کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کیا، پاکستان کی اقتصادی ترقی امریکہ کی اولین ترجیح ہے، امریکہ بذریعہ تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، مضبوط تجارتی، سرمایہ کاری تعلقات پاکستان سے رابطے جاری رکھے گا، امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا گیا، پاکستان میں معاشی بحالی، خوشحالی کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات حوصلہ افزاء ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات میں جمہوری اصول، قانون کی حکمرانی کا احترام مرکزی اہمیت رکھتے ہیں، قانون کا احترام اور جمہوری اقدار باہمی شراکت داری میں وسعت میں رہنمائی کرتی رہیں گی، پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے بے پناہ نقصان اٹھایا، امریکہ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے گا، امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق پاک، امریکہ وزرائے خارجہ کے مابین یوکرائن، روس جنگ کے غیرمستحکم اثرات پر تفصیلی گفتگو کی، پرامن اور مستحکم افغانستان میں امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات پر بھی گفتگو ہوئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں