ای سی سی نے وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظورکر لی جبکہ 25نئی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے وزیراعظم کے یوتھ بزنس لون پروگرام کیلئے 10 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظورکر لی جبکہ 25 نئی دواوں کی زیادہ سے زیادہ ری ٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دیدی،اسی طرح ایس ڈی جیز پروگرام کیلئے 47 ارب 14 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکر لی گی، وزارت خزانہ حکام کے مطابق یہ رقم چاروں صوبوں میں خرچ کی جائے گی، پاور ڈویژن کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے بھی 2 ارب 72 کروڑ روپے ،پنجاب میں گیس اسکیموں کیلئے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظور کر لی
مہنگائی پر مہنگائی۔۔ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
