کراچی: اداکارہ کبری خان نے کہا ہے کہ اداکار کسی بھی قسم کے گھناؤنے الزامات لگانے کیلئے سب سے آسان ہدف ہوتے ہیں،انڈسٹری والوں کو سیاست،سیاستدانوں میں کوئی دلچسپی نہیں،ہم اپنے فن پر توجہ دیتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کبری خان نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کی کردار کشی،ٹرولنگ ٹرینڈ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں کام کرنے والے لوگ گھناؤنے الزامات لگانے کے لئے آسان ہدف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی میرے خلاف سوشل میڈیا پر کئی باتیں پھیلائی گئیں میں نے نظرانداز کیا، تاہم حاالیہ الزامات پر چپ نہیں بیٹھ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کسی نہ کسی اداکار پر الزام لگا کر انہیں ذلیل کیا جاتا ہے اور یہ معمول بن گیا ہے۔ کبری نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری والوں کو سیاست اور سیاستدانوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ہم اپنے فن پر توجہ دیتے ہیں۔کبری خان نے کہا کہ ناقدین میرے کام،فن پر تنقید کرسکتے ہیں لیکن میری ذاتی زندگی اور کردار پر بات کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جیسے الزامات مجھ پر لگائے گئے وہ دیکھ کر ذہنی حالت خراب ہوگئی تھی۔
اداکارہ پر گھناؤنا الزام، شدید تنقید
