شہر لاہور 30جولائی تک پانی میں۔۔۔

lahore-rain 5

لاہور:محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیر سے 30 جولائی تک شہر لاہور میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے تیسرے سپیل کی وجہ سے ہی شہر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں پیر کے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہی تیز اور کہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری طرف بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی بھی جاری رہی۔ شہر میں ہلکی ہوائیں چلنے سے حبس میں اضافہ ہو گیا۔ پیر کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا شہر میں ہونے والی بارش کی وجہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوئی۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 101 ریکارڈ ہونے کے باعث شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 5ویں نمبر پر رہا۔ مزید براں محکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور مختلف متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں