نشے میں دھت مداح، اداکارہ پر ٹوٹ پڑا

6

ممبئی: بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو فلائٹ میں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ایک انسٹا سٹوری میں اداکارہ عرفی جاوید نے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ روز ممبئی سے گوا کے لئے جہاز میں سفر کر رہی تھی تو مجھے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔عرفی جاوید نے لکھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے آدمی نے نازیبا باتیں کیں اور مجھے تنگ کیا۔انہوں نے لکھا کہ جب میں نے ان سے اس نامناسب رویئے پر بات کی تو ان میں سے ایک نے کہا کہ ان کے دوست نشے میں ہیں۔عرفی جاوید نے لکھا کہ نشے میں ہونے سے آپ کو خواتین سے بدتمیزی کا حق نہیں مل جاتا، میں مشہور شخصیت ہوں لیکن عوام کی ملکیت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں