نیو یارک : مشہور امریکی سابق فلمی جوڑی ایمبر ہرڈ اراورجانی ڈیپ کے ٹرائل کو بطور ڈاکیومینٹری دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2022میں ہونے والے ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے کورٹ ٹرائل کو تین حصوں میں نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کے طور پر ریلیز کیا جائے گا۔دستاویزی فلم کا نام ڈیپ بمقابلہ ہرڈ ہوگا، یہ سیریز اس جوڑی کے درمیان ہونے والے اس عدالتی مقدمے کے گرد گھومتی دکھائی دے گی جو 2022 میں دنیا بھر کے ناظرین کے لیے براہ راست نشر کیا گیا تھا۔دستاویزی سیریز ڈیپ بمقابلہ ہرڈ اگست 2023ء میں نیٹ فلکس پر دکھائی جائے گی۔
مشہورِزمانہ جوڑی، نیٹ فلکس پرجلوہ گر!
