شوبز شخصیات شادی میں شرکت کا معاوضہ لیتی ہیں، سونیا حسین

6

کراچی: اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ شوبز شخصیات شادیوں میں جانے کا بھاری معاوضہ لیتی ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سونیا حسین نے بتایا کہ شوبز شخصیات مختلف شادیوں،فنکشنز میں جانے کا بھاری معاوضہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی شادی میں معاوضے کے عوض شرکت پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے بتایاکہ ہمارے اے لسٹ فنکار تقاریب میں شرکت کا معاوضہ ملینز میں وصول کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کل کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں،مداح مجھے جلد نئے کردار میں دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں