اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سےنیپرا سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا اورنیپرا کے ارکان نے کی ہے۔جہاں تاجر بردری کی طرف سے بھی اہم باتیں سامنے آئی ہیں کہ جس میں انہوں نے برآمدی سیکٹر میںفکس ریٹ پر بجلی نرخ کا مطالبہ کر دیا ۔اور کہا کہ ملک میں برآمدات لاگت بڑھنے سے کم ہو رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر برآمدات ختم ہوئی تو باقی سیکٹر کو سبسڈی کے پیسے کہاں سے آئے گے۔واضح رہے کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری کردی تھی۔
ملک میں برآمدات لاگت بڑھنے سے کم ہو رہی ہیں: تاجر برادری
