اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سےنیپرا سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا اورنیپرا کے ارکان نے کی ہے۔وزارت حکام توانائی کیطرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت نے اس میں 158ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہےاور پہلے چار کیٹیگریز میں سبسڈی دی ہے اور کوئی اضافہ تجویز نہیں کیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور ساتھ ہی فیصلہ بھی محفوظ کرلیاہے۔ نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادے گی۔ جسکے نتیجے میں وفاقی حکومت بجلی کی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔یادرہے کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری کردی تھی۔
حکومت نے 158ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے : وزارت توانائی حکام
