حکومت نے بجلی مہنگی کی :چئیرمین نیپرا

14

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا اورنیپرا کے ارکان نے کی ہے۔جس میں وفاقی حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ حکومت نے رات و رات عوام پر بجلی گرادی اور بجلی 7.5 روپے یونٹ مہنگی کر دی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے اور ساتھ ہی فیصلہ بھی محفوظ کرلیاہے۔ نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادے گی۔ جسکے نتیجے میں وفاقی حکومت بجلی کی قیمت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔یادرہے کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی سمری کی منظوری کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں