عمران خان گرفتار یا مقدمہ ملتوی۔۔۔شدید خطرہ

34

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل قتل کیس میں نامزدگی کیخلاف درخواست۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت تک چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری روک دی، کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں سرینڈر کر دیا، جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ مقدمہ میں تو التواء کی درخواست بھی آئی ہیں، کیا عمران خان تفتیش کیلئے مطلوب ہیں؟وکیل بلوچستان حکومت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش ہونے کا پابند بنایا جائے، جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل ہی چیلنج ہے تو شامل تفتیش ہونے کا کیسے کہیں؟ عدالت نے نو اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا اگلی سماعت تک آپ ہدایات لیں کہ درخواست گزار کیوں تفتیش کے لیے درکار ہیں، دلائل شکایت کنندہ کے سامنے دیجیے گا،درخواست گزار کی پٹیشن کے مطابق ان کو سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں،عدالت اگلی سماعت تک درخواست گزار کو کوئی حکم نہیں کر رہی، جسٹس مسرت ہلالی نےکہا کہ ایف آئی آر کے مندرجات دیکھیں، درخواست گزار نے ایف آئی آر کے مندرجات چیلنج کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں