امریکہ سےمضبوط دوستی چاہتے ہیں : آرمی چیف

22

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیااور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار گیا ہےآئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، سینٹکام کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کو ششوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں