ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور انڈسٹری کا مشہور نام بن چکی ہیں ۔ فلم دھڑک سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نامور پروڈیوسر بونی کپور اور سری دیوی کی صاحبزادی ہیں۔ ناظرین نے بھی جھانوی کپور کی اداکاری کو کافی پسند کیا ہے،اداکاری کے ساتھ ساتھ جھانوی اپنی بولڈنیس کیلئے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اکثر ہی اپنے فوٹوشوٹ کی تصویریں فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ جھانوی کپور کے تازہ فوٹوشوٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ۔ جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے اس فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ ماڈرن ڈریس پہنے سادہ لک میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں۔ ان کا یہ لک سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ فینز جم کر لائیکس کررہے ہیں اور کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
ایسا لباس ۔۔توبہ!
