نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے، حماد اظہر

hammad-azhar-PTI1a 17

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 16 مہینوں میں جو لوٹ مار ہوئی وہ بھی بے مثال تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ نفرت انگیز حکومت کا دور خاتمے کے قریب ہے، یہ سیاسی انجینئرنگ کے بدصورت آلہ کاروں کے خاتمے کا دور ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے معیشت اور جمہوریت کی تباہی کی صدارت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں