کراچی: گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے مقبول ترین گڑیا بابری سے اظہارِ محبت کا منفرد انداز اپنا لیا۔ ان دنوں دنیا بھر میں باربی گڑیا کے ہی چرچے ہیں، نوجوان حسینائیں ہوں یا کم عمر لڑکیاں یہاں تک کے بڑی عمر کی خواتین بھی باربی کے گلابی رنگ میں رنگ چکی ہیں۔ ہالی وڈ سے لے کر بالی وڈ تک تمام اداکارائیں بابری کا لک اپناتی نظر آرہی ہیں لیکن ایسے میں اذان سمیع خان کا بھی اس ٹرینڈ میں شامل ہوجانا تمام حسینائوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا چکا ہے۔ حال ہی میں اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ پر ایک تصویر بطور اسٹوری لگائی جس میں وہ ہلکی گلابی سلیو لیس شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ اداکار نے جس شرٹ کو پہن رکھا ہے اس کی خاصیت صرف گلابی رنگ نہیں بلکہ اس پر لکھا باربی ہے، جس کے سبب باربی کے رنگ اور لک کو مکمل طور پر خود پر حاوی کرلینے والی حسینائیں اداکار کی جرات اور انوکھے لک کی بے حد تعریف کرتی دکھ رہی ہیں۔
اذان سمیع خان ۔۔ وائے ناٹ
