فواد فلم چور ہے، پول کھول دیا

13

کراچی: پاکستانی معروف اداکار عمر شہزاد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فلم اے دل ہے مشکل معروف، خوبرو اداکار فواد خان سے قبل انہیں آفر کی گئی تھی۔ عمر شہزاد نے کہا کہ فلم اے دل ہے مشکل میں انہیں عمران عباس نہیں بلکہ فواد خان کی جانب سے ادا کئے گئے کردار کی آفر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ کرن جوہر کی فلم ہے، ہیروئن بھی کوئی مشہور ہوگی، مجھے سین بھی سارے اہم اور ہیروئن کے ساتھ آفر کئے گئے تھے۔ اس لئے انہوں نے فلم کیلئے ہاں کر دی تھی اور سوچا تھا کہ ان کے سین چاہے فلم میں چار ہوں یا پانچ، وہ یہ فلم کریں گے، انہیں ایک مکمل سین کی ویڈیو بنا کر بھارت بھیجنی تھی۔ اداکار نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو بھیج دی اور خود تین دن بعد عمرے کیلئے چلے گئے تھے۔ عمرے سے واپسی پر انہوں نے فلم کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا۔ عمر شہزاد نے کہا کہ میں نے سوچا کہ اگر یہ فلم مجھے ملنی ہوگی تو مل جائے گی۔ پھر میں نے جواب کا انتظار کیا تھا مگر مجھے کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں