اداکارہ بےہوش۔۔۔

21

کراچی: معروف اداکارہ فہیمہ اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ جب شوہر کا انتقال ہوا تو اس وقت میں ملک سے باہر تھی پر احساس ہوا کہ اب مجھے بھی زندہ نہیں رہنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے شو میں شریک فہیمہ اعوان نے زندگی کے سب سے مشکل وقت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی میں مصروف تھی کہ شوہر کا انتقال ہو گیا۔ یہ خبر سنتے ہی میں سوچنے لگی کہ اب میرا کیا ہوگا مجھے بھی ان ہی کے پاس چلا جانا چاہیے۔ پھر میں حجرِ اسود کو بوسہ دینے لگی۔ انہوں نے کہا کہ تب ایسی حالت ہو گئی تھی کہ مجھے سانس نہیں آ رہی تھی ، میری یہ حالت دیکھ کر وہاں کھڑے خدمت گزاروں نے یہ کہا کہ یہ خاتون مر جائیگی اسے پیچھے لے جا اور پانی پلا۔ یہ بات سننے کی دیر تھی کہ میں نے دل میں ہی ارادہ کر لیا کہ اب اپنے بچوں،ساس سسر کیلئے جینا ہوگا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مزید یہ کہ میری قسمت دیکھیے کہ مجھے جہاز کی ٹکٹ ہی ایمرجنسی میں ملک واپس آنے کی نہیں ملی اور آج جب اس واقعے کو یاد کرتی ہوں تو سمجھ آتی ہے کہ مجھے اللہ پاک نے اپنے گھر میں رکھ کر ہمت حوصلہ دیا جس کی وجہ سے میں آج زندہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں