نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملہ پر قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں باضابطہ مشاورت یکم اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔چذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قائدحزب اختلاف سے باضابطہ مشاورت سے پہلے پیپلزپارٹی اور راجہ ریاض میں رابطے تیز ہوگئے ۔سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان دو روز میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔ان ملاقاتوں میں نگران وزیراعظم کی تقرری سمیت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غیر رسمی مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے اپوزیشن لیڈر سے نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں بارے دریافت کیا ۔ راجہ ریاض نے سپیکر کو جواب دیا تاحال نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں کو فائنل نہیں کیا۔وزیراعظم شہبازشریف سے نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت شروع ہونے سے پہلے نام فائنل کرلوں گا۔وزیراعظم سے یکم اگست کو ملاقات اور مشاورت کے لیے بات چیت ہوئی ہے ، راجہ ریاض نے کہا وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں نگران وزیراعظم کے لیے نام دوں گا۔ کوشش ہوگی کہ وزیراعظم کے ساتھ مشاورت میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے۔ سپیکر نے راجہ ریاض سے گفتگو میں کہا عام انتخابات کے التوا کے حق میں نہیں۔ہم مقررہ آئینی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔
نگران وزیراعظم کون ؟ راجہ ریاض بھی نام فائنل کرینگے؟
