جوڈیشل کمپلیکس میں ہائی پروفائل کیس ہونے کے بعد صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا

Judical-complex 47

جوڈیشل کمپلیکس میں ہائی پروفائل کیس ہونے کے بعد صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا، ایڈمن رجسٹرار سجاد علی کی زیر نگرانی کمپلیکس کی صفائی کا کام مکمل کیا گیا،جوڈیشل کمپلیکس میں ہائی پروفائل ملزمان پیش ہوتے ہیں ، سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے لیے صفائی کا عمل مکمل کر دیا گیا جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندرونی دفاتر اور بیسمنٹ میں عملے نے صفائی کی،جوڈیشل کمپلیکس میں اسوقت انسداد دہشت گردی عدالت ، احتساب عدالت سمیت 16 عدالتیں کام کر رہی ہیں ، انسداد سائبر کرائم عدالت ، بنکنگ کورٹ ، سپیشل جج سینٹرل کی عدالتیں قائم ہیںنواز شریف، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت پانچ وزراء اعظم جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں