بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی اور گزشتہ سال کی طرح حقائق پر مبنی نہیں،حماد اظہر

hammad-azhar-PTI1a 31

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی اور پچھلے سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ معاشی ترقی، ٹیکس وصولی، مہنگائی کی شرح، درآمدات اور ترسیلات زر کے ہدف صرف بجٹ بیلنس کے لئے ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کا یا ڈوبتی معیشت بچانے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں، بجٹ میں آٹھ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کے نئے بیرونی قرضوں کا ہدف ہے لیکن آئی ایم ایف کے نہ ہونے سے یہ بھی ناممکن ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال 24-2023 کا 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں