ڈبہ پیک دودھ ،ڈبہ پیک فش ، پولٹری ،ڈیری پروڈکٹس پرٹیکس عائد

milk-fish 32

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں ڈبے کے دودھ پر 9 فیصد کی شرح سے جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی) عائد کردیا۔آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں پیش کردہ ڈبہ پیک فش ، ، پولٹری ،ڈیری پروڈکٹس پر 18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے ۔ ڈبہ بند دودھ پر ویٹ رجیم کے تحت 9 فیصد کی شرح سے رعایتی جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی ) عائد کرنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ ڈیری مصنوعات پر پہلے ہی 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں