وفاقی بجٹ 2023-24‘ ملکی دفاع کیلئے بجٹ میں اضافہ

Budget 25

اسلام آباد:وفاقی بجٹ نے 2023-24 میں ملکی دفاع کیلئے بجٹ میں 2کھرب 91 ارب اضافہ کی تجویز دی ہے اس سے قبل 2022-23 میں دفاعی بجٹ 15 کھرب 23 ارب تھا جو اب بڑھا کر 18 کھرب 4 ارب کیا جائیگا‘سول انتظامیہ کے اخراجات کیلئے 7 کھرب 14 ارب ‘پنشن کی مد میں 7کھرب 61 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 2023-24 پیش کیا۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملکی دفاع کے لیے 18 کھرب 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، گزشتہ مالی سال دفاعی بجٹ 15 کھرب 23 ارب روپے تھا جس میں اس سال اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول انتظامیہ کے اخراجات کیلئے 7 کھرب 14 ارب روپے مہیا کیے جائیں گے۔ پنشن کی مد میں 7 کھرب 61 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجلی، گیس اور دیگر شعبہ جات کے لیے 10 کھرب 74 ارب روپیکی رقم بطور سبسڈی رکھی گئی ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع، بے نظیر پروگرام، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ریلویز اور دیگر محکموں کیلئے 14 کھرب 64 ارب روپے کی گرانٹ مختص کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں