آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوئے بغیر ختم ہونے کا امکان

25

اسلام آباد :آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے کے لیے وقت نہیں ہو گااس سے قبل ہی قرض پروگرام کا وقت ختم ہوجائے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض کے معاہدے کی میعاد 30جون ہے جسے بڑھایا نہیں جاسکتا۔ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف سے نواں اقتصادی جائزہ ہر صورت میں مکمل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، نواںجائزہ مکمل ہونے سے حکومت کو معاشی سطح پر درپیش چیلنجز میں کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں