پریشانی دور کرنے کے لئے والدہ کے بستر پر سوتی ہوں، ندا یاسر

Nida yasir showbiz 17

کراچی :اداکارہ ندا یاسرنے کہاہے کہ ذہنی دبا ؤ،پریشانی سے چھٹکارے کے لئے والدہ کے بستر پر سوتی ہوں۔ایک انٹرویو میں اداکارہمرحوم والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔انہوں نے بتایا جب والدہ کا انتقال ہوا تو ان کا بستر اور الماری نشانی کے طور پر اپنے گھر لے آئی تھی۔ندا یاسر نے بتایا کہ جب کبھی پریشان ہوںیا نیند نہ آئے تو اپنے بستر کی بجائے والدہ کے بستر پر لیٹ جاتی ہیں، اس سے راحت ملتی ہے، ساری پریشانیاں اور ذہنی دباؤ سب ختم ہو جاتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے اپنی والدہ کی گود میں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں