جیل سے رہائی،نوجوت سنگھ نے اہلیہ کی خواہش پوری کردی

navjot singh sidhu 55

ممبئی: نوجوت سنگھ سدھو نے جیل سے رہائی کے بعد اہلیہ کی خواہش پوری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی سیاستدان،سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے گنگا دسہرہ کے موقع پر اہل خانہ کے ساتھ اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کے لئے رشی کیش کا دورہ کیا۔ٹوئٹر پر نوجوات سنگھ نے رشی کیش کے دورے سے اہلیہ نوجوت کور سدھو، بیٹی رابعہ سدھو اور بیٹے کرن سدھو کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ نوجوت سنگھ جیل سے رہائی کے بعد زیادہ وقت اہل خانہ کے ہمراہ گزاتے ہوئے اپنی توجہ کینسرکاشکار اہلیہ کو دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں