ماؤنٹ ایورسٹ پر کچرے کے ڈھیر، کنگناپھٹ پڑی

mount everest and kangana actress 24

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ نے ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں کچرے کے ڈھیر لگنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں ماؤنٹ ایورسٹ کے زیریں کیمپ میں کچرے کے ڈھیر دکھائے گئے ہیںجس پرکنگنا رناوٹ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جو انسان اپنے آپ کو خدا کی پسندیدہ مخلوق گردانتا ہے، وہ ذرا دوبارہ اس پر غور کرلیں۔انہوں نے کہا ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح آنے والے مہم جو ہر جگہ اپنے بدبودار، گندے نشان چھوڑ کر قدرت کی بے عزتی کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر اداکارہ نے کلپ ری پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایورسٹ کے دورے بند کرو یا اس کی حالت ٹھیک کرو۔ براہ کرم دنیا کو انسانوں سے بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں